ویب ڈیسک: ایران اسرائیل جنگ میں مزید تیزی، ایران کے مختلف شہروں ہر صیہوبی بمباری جاری، اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حملوں سے علاقہ دھویں میں لپٹ گیا جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس کے ساتھ ہی شہر بھر میں افراتفری کا عالم ہے، متعدد مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کئی فضائی حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں، اہواز کے ممکنہ فوجی اور صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کسی قسم کی جانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد شہر بھر میں افراتفری اور خوف کی فضا پھیل گئی، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں شہر کے کئی علاقوں میں دھوئیں کے گہرے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔ جو الگ سے پریشانی کا شکار عوام کو خوف میں مبتلا کر رہے ہیں۔
