ایرانی صدر کا متاثرہ نشریاتی ادارے

ایرانی صدر کا متاثرہ نشریاتی ادارے کی عمارت کا دورہ ، متاثرہ عملے سے ملاقات

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایرانی صدر کا متاثرہ نشریاتی ادارے کی عمارت کا دورہ ، وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو و ٹیلی ویژن کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بننے والی نشریاتی ادارے کی عمارت کا دورہ کیا، جو کہ اسرائیلی بمباری سے شدید متاثر ہوئی تھی۔
صدر پزشکیاں نے دورے کے موقع پر تہران میں واقع نشریاتی مرکز کے تباہ شدہ حصوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ عملے سے ملاقات کی، انہوں نے مختصر بیان میں کہا کہ سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا، خصوصاً قومی نشریاتی ادارے، ملک کی خود مختاری، مزاحمت اور عوامی شعور کے نمائندہ ستون ہیں اور ان پر حملہ درحقیقت آزاد آوازوں پر حملہ ہے۔
آئی آر آئی بی کے سربراہ نے بتایا کہ عمارت کو جلد از جلد بحال کر کے نشریاتی عمل دوبارہ مکمل فعال کر دیا جائے گا تاکہ دشمن کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ سچائی کی نشریات بند نہیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مون سون بارشیں، دو ہفتوں میں 87افراد جاں بحق، 149 زخمی