ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع مالاکنڈ اور خال میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے جبکہ رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے ایک بار پھر بجلی غائب ہو گئی۔
خال کے عوام نے بارش پر اللہ کا بہت شکر ادا کیا ، اور شکرانے کے نوافل ادا کئے، کیونکہ گرمی کی وجہ سے پارہ 40 ڈگری سے اوپر چلا گیا تھا، اور لوگوں کا برا حال تھا۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے وہیں ہوا میں خنکی بڑھ گئی، دوسری طرف ضلع مالاکنڈ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
اس کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے، جس سے عوام کے خوشی سے کھلے چہرے ایک بار پھر لٹک گئے۔ ادھر ضلع باجوڑ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، لیکن اس کے ساتھ ہی شیخ مینو شمشک میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت زوجہ منان کے نام سے ہوئی ہے.
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع مالاکنڈ اور خال میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کے ستائے چہرے کھل اٹھے جبکہ رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے ایک بار پھر بجلی غائب ہو گئی۔
دوسری طرف ہری پور شہر اور گردونواح میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی، جس سے شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ، بارش سے گرمی سے مرجھاۓ چہرے بھی کھل اٹھے ، بارش سے ہری پور کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، تاہم بجلی کی روانی معطل کر دی گئی ہے.
ہری پور میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جی ٹی روڈ سمیت ملحقہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں.
