نیشن ہاکی کپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ

نیشن ہاکی کپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام، پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک: ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں کھیلے جانے والے نیشن ہاکی کپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام رہا، جبکہ فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 گول سکور کیے، جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان نے صرف دو ہی گول سکور کئے۔ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں سکور کیا گیا جبکہ پاکستان کی جانب سے ذکریا حیات نے گول سکور کیا۔
میچ کے ابتداء میں ہی قومی ہاکی ٹیم دباؤ میں نظر آئی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے، اس دوران فاتح ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر میں چار گول داغ کر کامیابی یقینی بنا دی۔
فائنل میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں نیوزی اور پاکستان نے مزید گول سکور کئے، قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے ذکریا حیات نے گول کیا۔
اسی طرح میچ کے چوتھے اور فائنل کوارٹر میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ایک ایک، گول ہوئے، قومی ٹیم کی جانب سے سفیان خان نے گول کیا، یوں نیوزی لینڈ نے دو کے مقابلے میں چھ گول کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
یاد رہے کہ ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں کھیلے جانے والے نیشن ہاکی کپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے نام رہا، جبکہ فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تھانہ کوتوالی کی حدود میں فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی، ملزم فرار