بنوں میں 5افراد جاں بحق

بنوں میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ،5افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بنوں میں اراضی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقے ممند خیل میںپیش آی جہاں 2گروپوں کے درمیان اراضی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
جاں بحق ہونے والوں میں عابد ولد سیف اللہ ،ابراہیم ولد نجیب ،شاہ براز ولد نورا دین ،نور شاہ عالم ولد نورا دین اور سمیع اللہ ولد ماہ براز شامل ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں سے تین کا تعلق ایک اور دو کا تعلق دوسرے فریق سے ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں مون سون بارشوں سے معمولات زندگی شدید متاثر