ویب ڈیسک: سوات کے سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3کو زندہ نکال لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ملاکنڈ کی تحصیل سخاکوٹ سے تعلق رکھنے والے مہمانوں سے بھری کشتی انجن فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ،تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں جبکہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔
