ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

ایران کا امریکی حملوں پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ایران نے امریکہ کی جانب سے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں قائم ایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت” قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔
ایرانی مشن کا کہنا ہے سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔
ایران کا موقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے کو نظر انداز کرنا عالمی قوانین کی نفی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کے نظریاتی ورکرز دولت کے مقابل ہار گئے، عظمیٰ بخاری