صدر ٹرمپ نے طاقت کے ساتھ

صدر ٹرمپ نے طاقت کے ساتھ امن کا پیغام دیا: اسرائیلی وزیر اعظم

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے صدر ٹرمپ نے طاقت کے ساتھ امن کا پیغام دیا ہے ۔
ایران پر امریکی حملوں کے بعد ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور میں اکثر کہتے ہیں کہ طاقت کے ذریعے امن حاصل ہوتا ہے کیوں کہ پہلے طاقت آتی ہے پھر امن آتا ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہاآج رات صدر ٹرمپ اور امریکہ نے بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی کارروائی کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ایران کے تین ایٹمی مراکزفردو، نطنز اور اصفہانپر حملے کی صورت میں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے 5مرکزی بازاروں میں تجاوزات کیخلاف تاریخی آپریشن کا آغاز