ویب ڈیسک: اقوام متحدہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کو خطرناک عمل قرار دے دیا ہے ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے ایران پر امریکی حملے کے بعد خبردار کیا ہے کہ تنازعہ کے شدت اختیار کرنے سے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اب اس بات کا بڑھتا ہوا خطرہ موجود ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں شہریوں خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج نکل سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک لمحے میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ افراتفری کے دائرے میں نہ پھنسیں۔ کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے واحد امید امن ہے۔
