ویب ڈیسک: ایران پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیچویشن روم میں موجود تھے جن کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "سچویشن روم” میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہے ہیں۔
تصاویر میں صدر ٹرمپ اعلیٰ عسکری و سیاسی مشیروں کے ساتھ موجود ہیں اور تمام کارروائی کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں۔ پسِ منظر میں اسکرینوں پر مشن کی تفصیلات اور اہداف کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
منظر یاد دلاتا ہے اس وقت کا جب 2011 میں سابق صدر باراک اوباما نے اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی تھی۔
وائٹ ہائوس ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ نے خود اس کارروائی کی منظوری دی اور اسے امریکی فوج کا ایک "تاریخی اور بے مثال آپریشن” قرار دیا۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہاامریکہ نے بھرپور طاقت اور درستگی کے ساتھ کارروائی کی ہے۔ اگر ایران نے ردعمل دیا، تو اسے اس سے بھی زیادہ شدید طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
