امریکی حملہ خطرناک نتائج کا پیش خیمہ

جوہری تنصیبات پرحملہ دہشتگردی ،امریکہ کو قیمت چکانا ہوگی:ایرانی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کو عالمی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو قیمت چکانا ہوگی ۔
اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کی جنگ پسند، قانون شکن اور غاصب حکومت نے ایک ناقابلِ معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتائج نہ صرف امریکہ بلکہ پورے خطے کے لیے تباہ کن ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ایک باضابطہ بیان میں کہاریاستہائے متحدہ، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے آج ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور NPT معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل "بین الاقوامی امن و سلامتی کے خلاف اعلانِ جنگ ہے ،اگر اس جارحیت کو روکا نہ گیا تو دنیا جنگل کے قانون کی طرف لوٹ جائے گی، جہاں صرف طاقت کا راج ہوگا۔
وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، عوام اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق، جو ممالک کو دفاعِ خودی کا حق دیتا ہے، ایران تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت سے خائف ہے، صدر/وزیراعظم