اینجلو میتھیوزکاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوزکاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک: سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر انجلیو میتھیوز نے ٹیسٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔
انجلیو میتھیوز سری لنکا کی تاریخ کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔
میتھیوز کے مطابق عالمی کرکٹ کا یہ سفر آسان نہیں تھا، اس میں کئی اتارچڑھاو آئے مگر ہر لمحہ سیکھنے کا باعث بنا۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ نوجوان کھلاڑی سری لنکن کرکٹ کی باگ ڈور سنبھالیں اور اسے نئی بلندیوں تک لے کر جائیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ نے حوالگی ملزمان اور پاکستان شہریت ترمیمی بلز منظور کرلئے