ایران کا جوہری پروگرام خطرہ

ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم

ویب ڈیسک: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، اسے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
ایران پر امریکی حملوں کے بعد اپنے بیان میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کارروائی کی،ایران پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور سفارتی حل پر زور دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اور مشرق وسطی کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ اور خطے میں استحکام ترجیح ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کے ایران پر حملوں میں برطانیہ شامل نہیں تھا تاہم امریکہ کے ایران پر حملوں سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو دوہرا معیار ترک کرنا ہوگا، پزشکیان