ویب ڈیسک: آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہو گی، سال کے طویل ترین دن کے موقع پر پاکستان میں دن کا دورانیہ مقامات کے لحاظ سے 14 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوگا۔
دنیا میں سب سے طویل دن امریکی ریاست الاسکا کے وسطی حصے میں ہوگا جہاں دن کی روشنی کا دورانیہ 21 گھنٹے سے زائد ہوگا۔
دوسری جانب کچھ ممالک میں اس دن کے حوالے سے دلچسپ روایات بھی موجود ہیں۔
سوئیڈن میں اسے مڈ سمر کہا جاتا ہے اور ہمیشہ جمعہ کو منایا جاتا ہے، اس موقع پر وہاں میلوں کا انعقاد ہوتا ہے۔
اسی طرح برطانیہ کے تاریخی مقام اسٹون ہینج میں بھی اس موقع پر لوگ جمع ہوتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ قدیم مصر میں اس موقع پر نئے سال کا آغاز ہوتا تھا۔
