ایرانی جنگی طیاروں پر حملہ

اسرائیلی فضائیہ کا ایرانی جنگی طیاروں پر حملہ،ایف 5کو نشانہ بنا دیاگیا

ویب ڈیسک: اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی جنگی طیاروں پر حملہ کرتے ہوئے دو F-5 جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق حملہ ایران کے شہر ڈیزفول کے ہوائی اڈے پر کیا گیا، جو ایرانی فضائیہ کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
کارروائیوں میں مزید آٹھ راکٹ لانچر تباہ کیے گئے، جن میں سے چھے فوری طور پر اسرائیلی سرزمین کی جانب فائر کیے جانے کے لیے تیار حالت میں تھے۔
گزشتہ شب بھی اسرائیلی فضائیہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایران کے مرکزی علاقوں میں واقع متعدد فوجی تنصیبات پر حملے کیے۔
حملوں میں تقریباً 20جنگی طیاروں نے حصہ لیا،حملوں میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ان میں بارودی مواد بنانے کی تنصیبات، اسلحہ ذخیرہ کرنے اور تیار کرنے کے مراکز، اور ایرانی فضائی دفاعی نظام شامل ہیں۔
اصفہان کے فوجی ہوائی اڈے پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تاکہ ایرانی فضائیہ کی جانب سے اس فوجی انفراسٹرکچر کے ممکنہ استعمال کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  19جولائی: آج کشمیری پاکستان سے یوم الحاق منا رہے ہیں