ویب ڈیسک: ایران سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی حالیہ اسرائیلی حملوں میںجاں بحق ہو گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صوبے لرستان سے تعلق رکھنے والی معروف کراٹے کھلاڑی ہیلینا غولامی اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حالیہ حملوں کا نشانہ بن گئیں ۔
ہیلینا غولامی کی شہادت کی تصدیق ایرانی کراٹے فیڈریشن نے کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہیلینا غولامی نہ صرف کراٹے کی ماہر کھلاڑی تھیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی جانی جاتی تھیں۔
ان کی شہادت پر ایران بھر میں کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں سوگ کی فضا ہے۔
