ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل کو سرکاری مہمان کے طورپر مدعو کرنا سفارتی کامیابی کی علامت ہے۔
اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جس کا افواج پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملادیئے ۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقف بھرپوراندازمیں پیش کیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستانی فیلڈ مارشل کو امریکی صدرکی جانب سے سرکاری مہمان کے طور پرمدعو کیا گیا، جو سفارتی کامیابی کی علامت ہے، پوری قوم اورامت مسلمہ کو پاک فوج پرفخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا اورعوام نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جس سے عالمی برادری کو مثبت پیغام گیا، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
