ویب ڈیسک: اورکزئی میں چیک پوسٹ پرحملے میں ملوث زخمی دہشت گرد چل بسا ۔
اورکزائی میں کرپاچیک پوسٹ پرحملے میں ملوث زخمی دہشت گردچل بسا ، پولیس ذرائع نے تصدیق کردی ۔
ذوالقرنین کرپا اورکزئی میں چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی ہوا تھاجس کا تعلق ٹی ٹی پی سے تھا ،تعلق اورکزئی کے علاقے کندی مشتی تھا اور6ماہ قبل لاپتہ ہوا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ذوالقرنین سرکاری ہائی سکول غلجو میں 10ویں جماعت کا طالبعلم تھاجس کے دہشتگرد تنظیم سے روابط کی خفیہ اطلاعات تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقامی تھانے میں ذوالقرنین کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج تھی جبکہ اس کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے ۔
غلجو میں حملہ کے وقت زخمی مشتبہ دہشتگرد ذوالقرنین کی شناخت کی تصدیق ہوگئی تھی ۔
واضح رہے کہ اورکزئی چیک پوسٹ حملے میں سب انسپکٹر شہید ہوگئے تھے ۔
