ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، جوہری تنصیبات پر حملے سے دنیا بھر کا عدم پھیلاؤ کا نظام شدید متاثر ہوا۔ اس کے ساتھ ہی چین اور روس نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی۔
ذرائع کے مطابق چین نے ایران پر امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا، جبکہ روس نے بھی امریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیے، اس کے ساتھ ہی سلامتی کونسل سے امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
روس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے مستقل رکن ریاست کا ایسا اقدام انتہائی تشویشناک ہے، ایران پر حملوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہوگیا، جوہری تنصیبات پر حملے سے دنیا بھر کا عدم پھیلاؤ کا نظام شدید متاثر ہوا، آئی اے ای اے قیادت غیر جانبدار اور واضح مؤقف اپنائے۔ روس نے آئی اے ای اے ڈائریکٹر جنرل سے خصوصی سیشن میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
