ٹرمپ نے ایرانی نظام حکومت

ٹرمپ نے ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: ایران کے جوہرہ تنصیبات پر حملے کے بعد جہاں ایک طرف امریکہ کے اندر سے مخالفت میں صدائیں بلند ہو رہی ہیں، وہیں امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے حملے ایران میں بہت درست اور تیر بہ ہدف تھے، ایران میں جوہری تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان انتہائی شدید بتایا جا رہاہے، ہماری فوج نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا، اور ایک شاندار کامیابی ہماری جھولی میں ڈال دی.

مزید پڑھیں:  سپیکر پختونخوا نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری اجلاس بلانے سے انکار کر دیا