ویب ڈیسک: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ، اب اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار ایران کو کہتا رہا کہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، اور آخری بار ایران کے پاس جوہری معاہدے کے لیے 60 دن تھے، لیکن کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، تاہم حملے کی صورت میں اسرائیل کو ابتدا میں ایران میں بہت کامیابیاں ملیں، جبکہ حالات بعد میں یکسر بدل گئے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل کو ہر اتحادی کی حمایت حاصل ہے، دنیا کو امریکی صدر کی بات سننا ہوگی، گزشتہ رات جنرل کوریلا کی سربراہی میں ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ کیا گیا، ایران کی طاقت کو بھرپور طاقت سے کچلیں گے۔
