قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ودیگراہم امورزیربحث

ویب ڈیسک:‌وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، جس میں ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے.
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں‌ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں‌فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کئے جانے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں رین ایمرجنسی نافذ