ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز بندش سے تیل قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ منڈلانے لگا ہے، تیل کی ایشائی منڈیوں میں ترسیل کے حوالے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے خام تیل کا بڑا حصہ ایشیائی منڈیوں کو جاتا ہے، بحری راستے کی بندش سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی خبروں کے بعد تیل کی ایشائی منڈیوں میں ترسیل کے حوالے سے بحرانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، یہاںسے یومیہ دنیا کی ضرورت کا 20فیصد خام تیل کارگو ہوتا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہوجائے گا، جبکہ تیل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے.
