امریکہ کو اپنے اقدام پر پچھتانا

امریکہ کو اپنے اقدام پر پچھتانا پڑے گا، ایران

ویب ڈیسک: امریکہ کی جانب سے ایرا ن کے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے، جبکہ ایران کی جانب سے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اپنے اقدام پر پچھتانا پڑے گا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئِ آر جی سی کے لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم زوالفقاری، جو خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بھی ہیں، نے امریکہ کو شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے جرم کا برابر حساب دینا ہوگا، یاد رہے کہ امریکہ نے حالیہ حملوں میں ایرانی سرزمین کو نشانہ بنایا۔
ابراہیم زوالفقاری نے کہا کہ امریکی جارحیت کے جواب میں طاقتور اور تیر بہ ہدف آپریشنز کیے جائیں گے، جن کے نتائج انتہائی سنجیدہ اور دور رس ہوں گے۔ امریکہ یہ سب کچھ ایک مرتے ہوئے صہیونی نظام کو بچانے اور اس کی حمایت میں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اشتعال انگیزی سے ایران کے جائز فوجی اہداف کی فہرست میں مزید وسعت آئے گی، اور خطے میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گی، امریکی حملےکے بعد ایران کا ردعمل فیصلہ کن اور ناقابلِ پیشگوئی ہو گا، اور امریکہ کو اپنے اقدام پر پچھتانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارشوں سے اسلام آباد و راولپنڈی میں تباہی،متعددعلاقےزیرآب