ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مشن نے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرم نیتن یاہو نے امریکی خارجہ پالیسی یرغمال بنا لی، اور ٹرمپ انتظامیہ کو مہنگی اور بے بنیاد جنگ میں دھکیل دیا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم کو بین الاقوامی سطح پر مطلوب جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ایرانی مشن نے کہا کہ اس نے ایک بار پھر امریکی خارجہ پالیسی یرغمال بنا لی اور واشنگٹن کو ایک نئی، مہنگی اور بے بنیاد جنگ میں دھکیل دیا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی قومی تحفظ کو قربان کرنے کا انتخاب کیا، اور وہ بھِ صرف اس لیے کہ وہ نیتن یاہو جیسے جنگی مجرم کے اقتدار کو تحفظ فراہم کر سکے۔
