ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر یکطرفہ امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی سطح پر ایران اسرائیل جنگ میں بدلتے حالات پر وکلاء کو نہایت تشویش ہے۔
ہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے، حکومت عالمی فورمز پر امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائے۔
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی حالات پر کڑی نظر ہے، آئندہ کا لائحہ عمل حالات کے تناظر میں طے کریں گے، یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشن نے ایران پر یکطرفہ امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران پر یکطرفہ امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں.
