دمشق کے گرجا گھر میں خودکش

دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ ہوا ہے، اس واقعہ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے شامی وزارت داخلہ نے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکہ ہوا جس دوران 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن بتایا گیا ہے، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی: پروفیسر کے 7سالہ بیٹے کی لاش نالے سے برآمد