ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے

آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، جبکہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران کو زیر کرنے کے لئے امریکیوں نے تار تار صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا، تاہم اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے جبکہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے۔ امریکہ پر یہودی لابی کا پریشر تھا اس لیے اس نے ایران پر حملہ کیا، ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے بالکل اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کی تباہ کاریاں :تاریخی کٹاس راج مندر سمیت مقدس مقامات زیر آب