ویب ڈیسک: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ ایران مزید کوئی قدم نہ اٹھائے، اور ہر اس قدم سے باز رہے جس سے مشرق وسطیٰ کے غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہو۔ ایک مشترکہ بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ وہ مسلسل واضح رہے ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور وہ اسرائیل کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔
بیان میں امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، ان رہنماوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات میں شامل ہو، جو اس کے جوہری پروگرام سے وابستہ تمام خدشات کو دور کرے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر اس مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ ایران مزید کوئی قدم نہ اٹھائے، اور ہر اس قدم سے باز رہے جس سے مشرق وسطیٰ کے غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہو۔
