سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات

پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
ایس پی فقیر آباد نے بتایا کہ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیگی رہنما کے گھر سے 27 تولے سونا چوری کرنے والے گینگ دھر لیا، ملزم سے سونا فروخت کرنےکے عوض 75 لاکھ روپے کی رقم بھِی برآمد کر لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈکیت گروہ نے 19 اپریل کو لیگی رہنما خادم علی یوسفزئی کے گھر چوری کی تھی، لگی رہنما کا بیٹا ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے دفتر میں ملازم تھا، اور اہل خانہ کی غیر موجودگی کے دوران ڈکیتی کی گئی۔
ایس پی فقیر آباد نے بتایاکہ ملزم شاہ روم سوات کا رہائشی تھا ، جبکہ ملزم بند گھروں کے دروازے چیک کرکے داخل ہوتا تھا۔ یاد رہے پہاڑی پورہ، سکندر ٹاؤن میں ڈکیتی واردات میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مون سون کا چوتھا سپیل کل شروع ہوگا، سیلاب کا خدشہ