ایرانی جوہری ہتھیار تیاری کے منصوبے

ایرانی جوہری ہتھیار تیاری کے منصوبے کا کوئی ثبوت نہیں، عالمی ایجنسی

ویب ڈیسک: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیار تیاری کے منصوبے کا کوئی ثبوت نہیں۔
انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی کے حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جوہری ہتھیار بنانے کے الزامات بے بنیاد ہیں، میں نے اس سے قبل بھی بالکل واضح انداز میں کہا تھا کہ ہمارے پاس کوئی ایسا ثبوت نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی منصوبہ یا منظم کوشش موجود تھی۔
یہ بیان اُن دعوؤں کی تردید کرتا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے بارہا کیے گئے کہ ایران خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے. یاد رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیار تیاری کے منصوبے کا کوئی ثبوت نہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں امداد کی رسائی میں توسیع پر یورپی یونین متفق