سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ

پشاور، احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے اسمبلی چوک میں احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج ، جس کے ساتھ ہی بند سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اگیکا کی جانب سے اسمبلی چوک پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین نے شرکت کی، اس دوران سرکاری ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔
اگیکا مظاہرین کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی چوک سڑک بند کر دی گئی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے اس دوران اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کی طرز پر ڈسپرٹی ریڈکشن آلاؤنس میں اضافہ کرے۔ مظاہرین نے کہا کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 50 فیصد اضافہ کیا جائے، جبکہ پنشن اصلاحات واپس لیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ سی پی فنڈ کے ملازمین جی پی فنڈ پر شفٹ کئے جائیں، انہوں نے دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
اس دوران سڑک بند ہونے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید گرمی میں سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران اسمبلی چوک میں سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ و لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس سے قبل روڈ نہ کھولنے پر مزاکرات نہ ہونے کی صورت میں پولیس نے مظاہرین کو پر سیلنگ کی ، احتجاج کے باعث اسمبلی چوک میں گھنٹوں سے ٹریفک جام رہی، جس پر پولیس نے آنسو گیس فائر کر کے روڈ ٹریفک کے کئے کھول دیا۔
سرکاری ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس لئے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ کی گئی ، اور جب مظاہرین منتشر ہوئے تو خیبر روڈ پر ٹریفک کی روانگی شروع ہوئی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور کے اسمبلی چوک میں احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ و لاٹھی چارج ، جس کے ساتھ ہی بند سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا مشرقی لبنان پر فضائی حملہ، 12 افرادشہید ،8 زخمی