ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس سے قبل ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی، خطے میں امن و استحکام، اور تازہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر نے ایران، اسرائیل اور امریکہ میں تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، جبکہ وزیراعظم نے پاکستان کے امن و استحکام اور سفارتی حل کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں توازن اور سفارتی روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے تعلیمی شعبے میں تاریخ ساز قدم،اساتذہ کا آن لائن جائزہ امتحان