بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خال اور چارسدہ

بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خال اور چارسدہ میں‌بھرپور احتجاج، روڈ بند

ویب ڈیسک: بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خال اور چارسدہ میں‌ بھرپور احتجاج، مظاہرین نے علاقے کی مرکزی سڑکیں بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف چارسدہ کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بند کر دیا گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے بھرپور احتجاج اور دھرنا دیا، جبکہ اس دوران چارسدہ پشاور اور موٹروے لنک روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
گلی کوچوں کو بھی مظاہرین نے بند رکھا، جس سے عوام ، سرکاری ملازمین مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ 16.18 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، واپڈا حکام کی بار بار یقین دہانیوں کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ائی۔
مظاہرین نے کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ گے باعث عوام پانی کی بوندبوند کے لیے ترستے رہے، مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ سخت اقدامات کیے جائیں گے اور دھرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ادھر خال میں لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آئے، دیر چترال شاہراہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین نے کہا کہ ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے ہیں، اس سے زندگی اجیرن بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیساتھ طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، مسلم ممالک کب تک خاموش رہینگے، ابو عبیدہ