ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکم دیا تو حکومت ختم کردوں گا ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کے بجٹ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر نے سازش کے تحت بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا،تاریخ میں پہلے بار ہوا کہ گورنر نے بجٹ کا اجلاس نہیں بلایا،رسازش کے تحت وفاقی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے کا بہانہ کرکے حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے ۔
علی امین گنڈاپورنے مزید کہا کہ ہم یہ بجٹ پاس کرینگے اور انی جو بھی کہیں گے اس پر عمل کرینگے،اگر عمران خان کہیں تو میں حکومت کو ختم کرنے منٹ بھی نہیں گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کے ذریعے تمام اداروں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں ،عمران خان اس ملک کے وزیراعظم تھے ان کی حکومت کو سازش کی تحت ختم کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ہمارے خلاف سازش کا سلسلہ جاری رہا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 8فروری میں عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان پر اعتماد کیا ،علی امین گنڈاپور8فروری کو سازش کے تحت پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا اور فارم 47 کو حکومت دیا گیا8،فروری کی سازش کے بارے میں کمشنر راولپنڈی کا بیان موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جمہوریت کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو تحلیل کیا، جب بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہم حکومت ختم کردینگے مگر سازش نہیں ہونے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ جس نے طاقت کو غلط استعمال کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کا احتساب نہیں ہو گا تو وہ بھول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمیں صوبہ ملا تو یہاں پر صرف 18 دنوں کی تنخوایں موجود تھیں، اس صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی تھی، اور اب بھی ڈرون حملے بند نہیں کیے جا رہے۔
