ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8کیسز میں ضمانتوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی کارکنان اور صحافیوں کو آگاہ کر دیا،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے۔
مقدمات میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔
