ویب ڈیسک: ا سرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں واقع ایوین جیل کے داخلی دروازے پر بمباری کی جس کے ذریعے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔
مذکورہ جیل ایران کی زیادہ سکیورٹی والی جیلوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں سیاسی و حساس مقدمات میں قید افراد کو رکھا جاتا ہے،جاری کی گئی ویڈیو میں جیل کے داخلی راستے پر حملے کے واضح آثار اور تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر اسرائیل کی جانب سے "رجیم چینج کی حکمت عملی کا حصہ تھا، جس کا مقصد ایوین جیل کی دیوار کو توڑ کر قیدیوں کو فرار کرانا اور ملک میں مزید افراتفری پھیلانا تھاتاہم ایرانی سکیورٹی اداروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔
ایوین جیل میں وہ قیدی بھی موجود ہیں جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، بغاوت، یا قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں کے الزامات ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ حملہ علامتی اور اسٹریٹیجک طور پر انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے جیل کی سیکیورٹی متاثر نہیں ہوئی اور کسی بھی قیدی کے فرار کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
