تیسرا بچہ بھی جان کی بازی

پشاور: گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والا تیسرا بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ او پی ایف کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی تیسرا بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وز دورانپور او پی ایف کالونی دھماکے میں زخمی بچہ حسن علی ولد زاہد علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔
دھماکے میں زخمی والدین ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
دھماکہ میں موقع پر علی شیر ولد زاہد علی موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ حسن علی ولد زاہد علی، زاہد علی ولد اختر علی اور مسماہ (ح )زخمی ہوگئی تھی ۔
مرحوم بچے کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں دوران میں ادا کردی گئی جبکہ بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حالیہ بارشیں: خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات کے دوران 2افراد جاں بحق