ویب ڈیسک: سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود بن محمد السعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔
شہزادے کے انتقال کی خبر سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ہے،نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھی موصول ہورہے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن خالد آل سعود شاہی خاندان کے ایک اہم رکن تھے اور ان کے انتقال کو ملک میں ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی عوام نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت کی اپیل کی ہے۔
