امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل حملے

ایران کے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل حملے

ویب ڈیسک: ایران نے قطر اور عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کردیئے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں جس کے بعد قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العدید فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا۔
قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔
قطر کی جانب سے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قطر اس حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
قطر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب ایران نے عراق میں بھی امریکی اہداف پر حملہ کر دیا، عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو آپریشن بشارت فتح کا نام دیا گیا ہے۔
آپریشن کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی ایئر اسپس بند کردی،بحرین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کاحکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے اسیر پارٹی رہنماؤں کی مذاکرات کی تجویز مسترد کردی