زیر حراست ملزم جاں بحق

پشاور: بچی قتل کے مقدے میں زیر حراست ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاورکے بھانہ ماڑی میں بچی قتل کے مقدمے میں زیرحراست میں ملزم نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ علت 888 مورخہ 23.6.2925 جرم 302 میں گرفتار ملزم الطاف ولد مامور سکنہ باڑہ اکاخیل حال بادشاہی لارہ کو تفتیش کے سلسلے میں جائے وقوعہ پر جا کر نشاندہی کی اور تفتیشی تقاضے پورا کرنے کیلئے واردات حسب نشاندہی و آلہ قتل سمینٹ بلاک اورکپڑے برآمد کرلئے۔
واپسی پر جو نہی بادشاہی لارہ نزد غازی بابا پر پہنچے تو اس دوران پیچھے ایک موٹرسائیکل پر دو نقاب پوش سواروں نے پولیس پارٹی پربہ ارادہ قتل فائرنگ شروع کی پولیس پارٹی نے حق حفاظت خوداختیاری کے خاطر جوابی فائرنگ کی جو کہ بعد میں ملزمان نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے نزدیک آبادی میں فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے پولیس محفوظ رہی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم الطاف بھی فائرنگ کی زد میں آکرموقع پرجان بحق ہوا۔
واقع کی اطلاع ملتے پولیس افسران دیگرنفری پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکھٹے کرلئے اور فرار شدہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے 150سے زائد ممالک کو نئے ٹیرف کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا