ویب ڈیسک: ایران اسرائیل جنگ بندی کے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فی الحال ایران اسرائیل جنگ بندی پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی پر فی الحال کوئی معاہدہ نہیں ہوا، یہی ہی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا کوئی پلان زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہماری افواج کی کارروائیاں صبح 4 بجے تک جاری رہی اور صبح 4 بجے تک آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے، فوجی آپریشنز روکنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری افواج ہر حملے کا جواب دینے کے لیے خون کے آخری قطرے تک تیار ہیں، دشمن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے افواج آخری لمحے تک سرگرم رہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت بند کر دیتا ہے تو ایران کا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں۔
ادھر سینئرایرانی عہدیدار کےمطابق ایران نےاسرائیل سےجنگ بندی کی تجویز کوقبول کرلیا، ایران قطرکی ثالثی میں جنگ بندی پر رضا مند ہوا۔
