ویب ڈیسک: ایران نے اسرائیل کو مزید 12گھنٹے حملوں کی اجازت مسترد کردی، ایران اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہو چکا ہے، تاہم ایران نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو مزید 12گھنٹے حملوں کی اجازت مسترد کردی۔
امریکی صدر نے کچھ گھنٹوں قبل اعلان کیا کہ جنگ بندی ایران شروع کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی شروع کی جائے گی، پھر 24 گھنٹے بعد’12 روزہ جنگ‘ کا باضابطہ خاتمہ ہوگا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کے جنگ بندی دعویٰ کے بعد اسرائیل نے بھی تہران پر حملے کیے، جس پر ایران نے بھی میزائل حملے کئے ہیں۔
