ویب ڈیسک: کئی گھنٹے بندش کے بعد قطر اور امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات میں واقع امریکہ کے زیر استعمال ہوائِی اڈوں پر میزائل داغے جانے کے بعد دونوں ممالک نے فضائی حدود ہر طرح کے طیاروں کے لئے بند کر دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب کئی گھنٹے بندش کے بعد قطر اور امارات نے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا اور کمرشل طیاروں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔ اس دوران کم از کم 26 تجارتی پروازوں کو ڈائیورٹ کرنا پڑا تھا، یہ پروازیں دبئی یا دوحہ جا رہی تھیں۔
ایوی ایشن تجزیاتی ادارے سرئیم کے مطابق ان میں سے 22 پروازیں دوحہ کی جانب رواں تھیں جن میں سے 12 پروازیں قطر ایئرویز کی تھیں، بقیہ پروازیں دبئی جا رہی تھیں۔
