اسرائیل نے ایران کیساتھ جنگ بندی

اسرائیل نے ایران کیساتھ جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ایران کیساتھ جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کر دیا، تاہم اس کے ساتھ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر جنگ بندی کیخلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے اپنے تمام فوجی مقاصد حاصل کر لیے ہیں، اس لیے اب ایران کے ساتھ جنگ بندی قبول کرتا ہے، لیکن اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان مکمل جنگ بندی طے پا گئی ہے، یہ جنگ بندی امریکہ کی براہِ راست کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس میں اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے بات چیت اور ایران سے بالواسطہ رابطے شامل تھے۔
ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی مرحلہ وار نافذ کی گئی، جس کے تحت پہلے ایران نے 12 گھنٹوں کے لیے کارروائیاں روکیں، جس کے بعد اسرائیل نے بھی جوابی کارروائیاں بند کر دیں۔ ٹرمپ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔
نیتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران میں اپنے تمام اہداف حاصل کر لئے، اس کے بعد ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے دونوں ممالک سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے، برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل امریکی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ فریقین جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں کے تھانہ میریان پر ایک اور کواڈکاپٹر حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی