ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ

ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ، 8افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ 6 لہر میں کیا گیا ہے، جس میں 8افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ شہر بھی اس حملے سے کھنڈر بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر بیئرشیبا پر ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، یہ حملہ چھ لہر میں بیئرشیبا شہر پر ہوا جس سے شہر کو شدید نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایران کا جنوبی اسرائیل پر حملہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے شہر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضآفے کا بھی خدشہ ہے، یہ حملے صرف ایک گھنٹے سے زائد وقت میں کیے گئے، جن میں متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں کے باعث زیادہ تر زخمی افراد کو ہاتھ، پاؤں، جسم پر چوٹیں، گہرے زخم اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، ریسکیو اداروں نے کئی افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 82تک پہنچ گئیں