ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی باضابطہ نافذ العمل ہو چکی ہے، ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ جنگ بندی اب نافذ ہو چکی ہے، براہِ کرم اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔
امریکی صدر کے مطابق جنگ بندی کا آغاز صبح 7 بجے سے ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند گھنٹے قبل ایران نے بیئرشیبا، جنوبی اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جس میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین صورتحال اب بھی کشیدہ ہے، اور جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے شکوک و شبہات موجود ہیں۔ عالمی برادری نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
