ویب ڈیسک: صیہونی ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر وعدہ خلافی کر گئے، جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی فضائیہ کا تہران پر حملہ ہوا ہے، اس دوران ایرانی دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں کئی حساس مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں ممکنہ طور پر تحقیقاتی ادارے، سیکیورٹی تنصیبات اور دیگر اہم مراکز شامل تھے۔ یاد رہےکہ صیہونیوں کے یہ حملے رات گئے اس وقت کیے گئے جب اس سے چند ہی گھنٹے قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی صبح 7 بجے (اسرائیلی وقت) سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔
یاد رہے صیہونی ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر وعدہ خلافی کر گئے، جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی فضائیہ کا تہران پر حملہ ہوا ہے، جس سے تہران کے مرکزی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں.
