ویب ڈیسک: ایرانی حملے پر امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم کی جوابی کارروائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ شب ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے دوران امریکی فوج کی جانب سے قطر میں واقع العدید ایئر بیس کے دفاع کے لیے ایم آئِی ایم 104 پیٹریاٹ سطح سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کی شاندار کارروائی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی پیٹریاٹ بیٹری نے ایک کے بعد ایک کر کے درجنوں انٹرسیپٹر میزائل فائر کیے، جن کا ہدف ایران کی جانب سے داغے گئے شارٹ اور میڈیم رینج بیلسٹک میزائل تھے۔