ویب ڈیسک: آپریشن بشارتِ فتح کے دوران ایران کی جانب سے امریکی بیس پر حملے کا کوڈ جاری کرنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیف کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کو آپریشن بشارتِ فتح کا آغاز کرنے کا کوڈ جاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ آپریشن امریکہ کے مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑے فوجی اڈے العدید ایئر بیس (قطر) پر حملے کے طور پر کیا گیا، جو ایران کے بقول اُس کے خلاف "کھلی جارحیت” کا جواب تھا۔ ویڈیو میں جنرل پاکپور، عسکری کمانڈ روم میں بیٹھے اعلیٰ افسران کو حملے کا باضابطہ حکم دیتے دکھائے گئے ہیں، جس کے فوراً بعد بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ شروع ہو جاتی ہے۔
